دھوبی کا گدھا
دھوبی کا گدھا
ہارون ایک چھوٹا سا لڑکا تھا جو کراچی (پاکستان کا سب سے بڑاشہر اور بندر گاہ)کے بیرونی علاقے کے ایک گاؤ ں میں رہتا تھا۔ ہارون اپنے گاؤ ں کے چھوٹے سے پرائمری سکول میں پڑھنے جایا کرتا تھا جو کہ اس کے گھر سے کوئی ایک میل کے فاصلے پر تھا۔ اسکی جماعت کا کمرہ بہت کشادہ تھاجس میں پٹ سن کی بنی ہوئی بہت لمبی لمبی چٹائیاں فرش پر لمبی اور سیدھی قطاروں میں بچھی ہوتی تھیں۔ بچےّ ان چٹا ئیوں پر تختہ سیاہ اور استاد کیطرف منہ کرکے بیٹھتے تھے۔ بچوّ ں کے لئے کوئی میز اور کرسیاں نہیں تھیں۔صرف ایک ڈیسک کمرے میں سب کے سامنے کی طرف تھا جو کہ صرف استاد کے استعمال میں تھا۔وہاں ایک طرف ایک الماری بھی تھی جس میں بچوّ ں کی کاپیاں اور کتابیں وغیرہ رکھی ہوئی ہوتی تھیں۔ ان چند چیزوں کے علاوہ اس کمرے میں کوئی فرنیچر نہیں تھا۔ ان دنوں میں گاؤ ں کے چھوٹے سکولوں میں عام طور پر یہی طریقہ ہوتا تھا۔
ہارون ایک اچھا لڑکا تھا جو کہ اپنے بڑے بزرگوں، اپنے والدین اور اپنے استاد کی عزّ ت کیا کرتا تھا۔ وہ روزانہ بہت صبح سویرے اٹھتا تاکہ وقت پر تیاّ ر ہو کر ناشتہ کرے، اور پھر وہ گھر سے نکل کر کھیتوں کے درمیان سے گزرتا ہوا لمبا سفر طے کرکے سکول میں وقت سے پہلے پہنچ جائے۔وہ بہت محنت کرتا اور ہمیشہ اپنا سکول کا کام ختم کرتا۔ وہ ہمیشہ اپنے والدین کی اس نصیحت پر عمل کرتا کہ آج کا کام کبھی کل پر مت چھوڑو۔
سکول میں تفریح کے وقت ہارون اپنے دوستوں کے ساتھ کھیل کے میدان میں کبڈّ ی کھیلا کرتا تھا۔ یہ کھیل پاکستان کے دیہاتی علاقوں کے نو جوانوں کے درمیان بہت مقبول ہے، اور ہارون کو بھی یہ کھیل کھیلنا بہت پسند تھا۔
ہارون کے ہمسائے میں ایک دھوبی بھی رہا کرتا تھاجس کا نام تاجوُ تھا ۔ تاجوُ کے پاس ایک مر یل سا تھا جس پر سوار ہو کر وہ ہر ہفتے قریب کے ایک قصبےمیں جاتا اور وہاں کے لوگوں سے میلے کپڑوں کی گٹھڑیاں جمع کرکے لاتا۔ پھروہ گدھے پر سوار ہو کر کپڑوں کے ساتھ دریا پر جاتا اور وہاں پر وہ کپڑے دھو کر لاتا۔
تاجوُ کی ایک بری عادت تھی کہ جب وہ گدھے پر سوار ہوتا تو وہ بچارے گدھےکی ٹانگوں پر زور زور سے چھڑ ی مارتا جاتا تھا، تب وہ گدھا ایک بھیانک سی آواز نکالتا تھا۔ ’ ڈھیں ہوُ ں ، ڈھیں ہوُ ں ‘ اور ساتھ ہی تاجوُ اپنا اور بھاری گٹھڑیوں کا بوجھ بھی اس پر لادے ہوئے ہوتا تھا۔پھر شام کو وہ گدھے پر سوار دھلے ہوئے کپڑوں کی گٹھڑیوں کا بوجھ بھی اس پر لادے ہوئے اس کی ٹانگوں پر چھڑی مارتا ہوا واپس آتا تھا۔ جب دھوبی پاس سے گزرتا تو ہارون اکثر گدھے کی یہ بھیانک اور غمزدہ آواز سنتا، اور گدھے کے بارے میں پریشانی کی وجہ سے وہ بچہّ رات کو سو نہ سکتا۔
دوسرے دن صبح کے وقت بھی سکول جاتے ہوئے ہارون دھوبی کو گدھے پر دھلے ہوئےکپڑوں کےساتھ سوار شہر کی طرف جاتے ہوئے دیکھتا، جو ہمیشہ کی طرح گدھے کو لمبی چھڑی کے ساتھ پیٹتا جاتا تھا۔بچارہ چھوٹا سا لڑکا اکثر بہت غور و فکر سے دیر تک اس کے بارے میں سوچتا رہتا کہ کس طرح اس گدھے کو تاجوُ کی مار پیٹ سے بچایا جائے۔ مگر کبھی بھی کوئی منصوبہ اس کی سمجھ میں نہیں آیا۔
یہ سب کچھ عرصے تک جاری رہا، گدھا کمزور اور بوڑھا ہو گیا۔ تاجوُ خود بھی اپنے گدھے کی طرح بوڑھا اورکمزور ہو گیا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ دھوبی شہر سے اتنے زیادہ کپڑوں کی گٹھڑیاں جمع کرکے دھونے کے لئے نہیں لا سکتا تھا۔ اس وجہ سےوہ اب زیادہ غریب ہو گیا تھا، اور اس کو اپنے گدھے کی دیکھ بھال پہلے سے زیادہ مشکل لگتی تھی۔ اب تاجوُ نے گدھے کو تازہ سبز گھاس کی بجائے بچا کھچا کھانا دینا شروع کر دیا۔ لیکن اس کی گدھے کو پیٹنے کی عادت نہیں بدلی۔
پھر ایسا اتفاق ہوا کہ ہارون نے اپنے پرائمری سکول کے فائنل امتحان کو اپنی جماعت میں سب سے زیادہ نمبرحاصل کرکےپاس کر لیا۔ ہیڈ ماسٹر نے اس کے سرٹیفِکیٹ کے ساتھ اسے ایک خاص انعام بھی دیا، ہارون گاوُ ں بھر میں بہت مشہور ہو
گیا ۔اس کے والدین انتہائی خوش ہوئےاور اپنے بیٹے کی کامیابی پر ناز کرنے لگے۔ اس کی محنت اور کامیابی کی خوشی مناتے ہوئے ہارون کے والدین نے اس سےوعدہ کیا ، کہ وہ اسے اس کی مرضی کی جو چیز بھی وہ پسند کرے گا ، اسے وہی تحفے میں خرید کر دیں گے۔
اسی رات کو جب وہ چھوٹا سا لڑکا اپنے کمرے میں سونے کے لئے گیا، اس کے کمرے کی کھڑکی کھلی تھی اور اسے اس بچارے گدھے کی غمزدہ آواز تھوڑے فاصلے سے سنائی دے رہی تھی ’ ڈھیں ہوں ، ڈھیں ہوں ‘ ۔ ہارون نے اسی وقت فیصلہ کر لیا کہ وہ اپنے والد سے تاجوُ کاگدھا خریدنے کے لئے کہے گا۔ اسے یقین تھا کہ اس کے اباّ جان اس سے تعاون کریں گے مگر اسے ڈر تھا کہ بوڑھا تاجوُ شاید نہ مانے۔
دوسرے دن جب ہارون نے درخواست کی کہ کیا وہ تاجوُ کا گدھا خرید سکتا ہے؟ تو اس کے والد اس کی غیر متوقع درخواست پر بہت حیران ہوئے۔ انہوں نے کہا ’بیٹے ! تاجوُ کے گدھے میں کیا خاص بات ہے؟ تم کوئی دوسرا جانور بھی پال سکتے ہو‘۔ لیکن ہارون نے کہا ’ نہیں اباّ جان! میں تاجو کا گدھا ہی حاصل کرنا بہتر سمجھتا ہوں ‘ ۔ تب اس چھوٹے سےلڑکے نے اپنے والد کے سامنے تمام کہانی بیان کی کہ کس طرح تاجوُ اپنے گدھے کو ایک لمبی چھڑی سے مارتا ہے اور کس طرح وہ اپنے گدھے سے کپڑوں کی بھاری گٹھڑیاں اٹھواتا ہے اور اسےکھانے کے لئے تازہ گھاس کی بجائے بچا کھچا کھانا اسکے آگے ڈال دیتا ہے۔ ہارون نےاپنے والد کو وضاحت کرکے بتایا کہ کس طرح وہ عرصے سے بچارے گدھے کو اس سخت ظلم سے بچانے کی خواہش رکھے ہوئے تھا۔ اس کی داستان سننے کے بعد اس کے والد اپنے بیٹے کے لئے اس بوڑھے گدھے کو خریدنے پر راضی ہو گئے۔
اس طرح دوسرے روز صبح ہارون اور اس کے والد تاجوُ سے ملنے گئے اور انہوں نے دھوبی سے پوچھا کہ کیا وہ اس کا گدھا خرید سکتے ہیں؟ تاجوُ کو اس درخواست پر بہت تعجبّ ہوا ، تب وہ سوچنے لگا کہ اس کا گدھا کتنا بوڑھا اور کمزور ہو چکا ہے، اور اسےکھلانا پلانا اور اس کی دیکھ بھال کرنا اب کافی مشکل ہو گیا تھا۔ پھر تاجوُ اچھی قیمت حاصل کرنے کے لئے کچھ دیر بحث کرنے کے بعد اپنے بوڑھے گدھے کو باپ بیٹے کے ہاتھ بیچنے پر راضی ہو گیا۔
ہارون اور اباّ جان گدھے کو اپنے ساتھ ہی گھر لے آئے اور اسے اپنے گھر کے پیچھے بہت بڑے صحن میں آزاد چھوڑ دیا۔انہوں نے بوڑھے گدھے کو
کھانے کیلئے تازہ گھاس بھی دی۔اور انہوں نے وعدہ کیا کہ آیئندہ اسے کبھی بھی کپڑوں کی بھاری گٹھڑیاں نہیں اٹھانی پڑیں گی، اور نہ ہی کسی لمبی چھڑی سے مار کھانی پڑے گی۔
ہارون نے ہمیشہ گدھے کی دیکھ بھال کی پوری کوشش کی، اور باوجود اس کے کہ وہ گدھا بہت ہی بوڑھا تھا مگر وہ جلد ہی طاقتور اور صحت مند ہو گیا۔ وہ چھوٹا سا لڑکا بہت خوش تھا کیوں کہ وہ یہ دیکھ سکتا تھا کہ دھوبی کا گدھا اپنے نئے گھر میں کتنا خوش تھا ۔اور اب ہارون کو کبھی بھی اس کی وہ انتہائی غمزدہ آواز یں نہیں سننا پڑیں گی۔ کبھی ںہیں